18 مئی 2014 - 09:51
لیبیا میں باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بنغازی میں فوج کے سابق جنرل کی سربراہی میں نیم فوجی دستوں کی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کے شہر بنغازی میں فوج کے سابق جنرل کی سربراہی میں نیم فوجی دستوں کی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپوں کے بعد حکومتی فوجی بھی ملیشیا کے خلاف کارروائی میں شریک ہو گئی۔ بن غازی میں معمر قذافی کے خلاف تحریک کا آغاز ہوا تھا اور اب یہاں اکثراوقات فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی ہیں۔ ملیشیا کے خلاف کارروائی کی قیادت فوج کے سابق کمانڈر کرنل خلیفہ حفتار نے کی۔عینی شاہدین کے مطابق باغیوں کے ٹھکانوں کو ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں سے نشانہ بنایا گیا۔

.......

/169